Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم سیاسی شہید بننے کی کوشش مت کریں، مریم نواز

وزیراعظم سیاسی شہید بننے کی کوشش مت کریں، ان کی کرپشن کی داستانیں سن کر لوگ اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، دوسروں کو این آر او نہ دینے کا دعویٰ کرنے والے خود این آر او کیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔
شائع 25 مارچ 2022 05:19pm
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز۔  فوٹو — فائل
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز۔ فوٹو — فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی شہید بننے کی کوشش مت کریں۔

ماڈل ٹاؤن لاہور سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان اب عوام کو نہیں کسی اور کو آوازیں دے رہے ہیں کہ آؤ اور مجھے بچاؤ، ان کی حکومت کو کوئی عالمی سازش یا اپوزیشن نہیں بلکہ عوام کی بد دعائیں ختم کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سیاسی شہید بننے کی کوشش مت کریں، ان کی کرپشن کی داستانیں سن کر لوگ اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، دوسروں کو این آر او نہ دینے کا دعویٰ کرنے والے خود این آر او کیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں اور ان کی چوریوں کے تانے بانے لاہور کی خاتون فرح خان سے ہوتے ہوئے بنی گالا کے جادو ٹونوں سے جا ملتے ہیں۔

اس سے قبل کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تلاشی لینے والوں کی اپنی تلاشی کا وقت آگیا ہے، اگر عمران خاں کو نہ نکالا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، دنیا کی سب سے بڑی عدالت عوام کی عدالت ہے، وزیراعظم کو بنی گالا سے اتار کر عوامی عدالت میں پیش کریں گے۔

lahore

Vote of Confidence