Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب پابندی کیس کی جلد سماعت سے انکار

احجاب مسلمان طالبات کوتعلیمی اداروں میں داخل نہ ہونے دینے کیخلاف بھارت کے مختلف علاقوں میں احتجاج بھی کیا جاررہا ہے۔
شائع 24 مارچ 2022 05:58pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ نے حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مسلمان طابہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ امتحانات سر پر ہیں اگر سماعت جلدی نہیں کی گئی تو طالبات کی پڑھائی پر اثر ہوگا جس پر چیف جسٹس رمانا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو سنسنی خیز نہ بنایا جائے، امتحانات کا حجاب پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں۔

مسلمان طالبہ کی جانب سے حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت کی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ 28مارچ کوامتحانات شروع ہونے والے ہیں اس لئے کیس کی جلد سماعت کی جائے جس پر بھارتی سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کردی ہے۔

واضح رہے کہ باحجاب مسلمان طالبات کوتعلیمی اداروں میں داخل نہ ہونے دینے کیخلاف بھارت کے مختلف علاقوں میں احتجاج بھی کیا جاررہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلمان خواتین طالبات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد ہے اور کرناٹک کی ہائیکورٹ حجاب پرپابندی کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔

Supreme Court

hijab ban