Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں آج بھی کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، 210 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30,333 ہوگئی جبکہ 1,523,072 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
شائع 24 مارچ 2022 09:38am

اسلام آباد: پاکستان میں آج بھی کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی جبکہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے 210 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30,333 ہوگئی جبکہ 1,523,072 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 210 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 072 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 239 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 639 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 18 ہزار 819، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 003، بلوچستان میں 35 ہزار 460، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 675 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 237 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سےکوئی اموات نہیں ہوئی جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 333 تک پہنچ گئی۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,551 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8092، خیبرپختونخوا میں 6307، اسلام آباد میں 1022، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 08 ہزار 063 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 445 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے180 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 84 ہزار 676 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30 ہزار 054 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 210 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 268 ہزار 079 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus tests

Coronavirus deaths