Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

اظہر علی نے ٹیسٹ کیریئر میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے 7 ہزار رنز کا اہم سنگ میل آسٹریلیا کیخلاف اپنے 94ویں ٹیسٹ میچ میں عبور کیا۔
شائع 24 مارچ 2022 09:20am

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، انہوں نے 7 ہزار رنز کا اہم سنگ میل آسٹریلیا کیخلاف اپنے 94ویں ٹیسٹ میچ میں عبور کیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ خوشی ہےٹیسٹ کیریئرمیں 7 ہزار رنز مکمل کرلئے ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ مچل اسٹارک اورپیٹ کمنز نےبہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے، ریورس سوئنگ کی وجہ سےمشکلات کاسامناکرناپڑا ہے۔

سابق کپتان اظہر علی کا مزیدکہنا تھا کہ کوشش کریں گےجلدی وکٹیں حاصل کرکےہدف حاصل کریں، کل کادن بہت اہم ہوگا، کوشش کریں گےاچھاکھیلیں۔

واضح رہے کہ اظہر علی 7 ہزار ٹیسٹ رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں اور مجموعی طور پر 54ویں بیٹر بن گئے ہیں۔

PCB

lahore

azhar ali

pakistani crickter