Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کا یومِ پاکستان شائقینِ کرکٹ کے ساتھ منانے کا اعلان

قذافی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کئے جائیں گے، اسی موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود بھی جھنڈے تقسیم کریں گے۔
شائع 22 مارچ 2022 08:06pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز یوم پاکستان کے نام کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قیامِ پاکستان کی مناسبت سے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا آغاز پاکستانی قومی ترانے سے ہوگا جس میں دونوں ٹیمیں ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں موجود ہوں گی۔

قذافی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کئے جائیں گے، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود بھی جھنڈے تقسیم کریں گے جبکہ اس روز ملکی و غیر ملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کریں گے۔

PCB

Pakistan Day

lahore test