Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید02 افراد انتقال کرگئے، 228 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30,333ہوگئی جبکہ 1,522,419افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
شائع 22 مارچ 2022 09:47am

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، آج مزید 02 افراد وائرس کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 228 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30,333 ہوگئی جبکہ 1,522,419 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 228 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 22 ہزار 419 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 850 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 507 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں02 لاکھ 18 ہزار 736، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 973، بلوچستان میں 35 ہزار 459، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 672 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 222 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 02 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 333 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سندھ اور پنجاب میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,551ا فراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8092، خیبرپختونخوا میں 6307، اسلام آباد میں 1022، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ15ہزار 290 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 470 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 676 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 76 ہزار 796 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 27 ہزار 741 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 228 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 203 ہزار 549 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus tests

Coronavirus deaths