Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی مسافر طیارہ حادثے پر چیئرمین سینیٹ و فضل الرحمان کا اظہارِ افسوس

چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 فلائٹ ایم یو 5735 گوانگشی کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
شائع 21 مارچ 2022 11:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ ساجد سنجرانی اور جمعیت علما السلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چین میں مسافر طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ چین میں گرنے والے مسافر بردار طیارےکے حادثے سے دلی صدمہ پہنچا ہے۔

ساجد سنجرانی نے کہا کہ اس المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین، چینی حکومت اور برادر عوام سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور وہ ان کے دُکھ میں برابرر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے متاثرہ خاندانوں سے تعذیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

خیال رہے کہ چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 فلائٹ ایم یو 5735 گوانگشی کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

china

پاکستان