Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

پیر کو شہر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس...
شائع 21 مارچ 2022 05:10pm

پیر کو شہر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اس دوران ہوا میں نمی کی شرح 83 فیصد تک پہنچ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 مارچ سے 28 مارچ کے درمیان موسم مزید گرم رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں کیونکہ آنے والے دنوں میں ایک نئی ہیٹ ویو کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ حکام اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے اس دوران ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔

گرم اور خشک موسم

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گرمی کے دنوں میں محفوظ رہنے کے لیے نکات

• اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھیں۔

• دن کے وسط میں باہر جانے سے پرہیز کریں، جب سورج اپنے عروج پر ہو۔

• ٹھنڈی یا سایہ دار جگہ پر بار بار وقفہ کریں۔

• ہلکے، ڈھیلے کپڑے پہنیں۔ ٹوپی اور دھوپ کا چشمہ پہنیں۔

• اپنی جلد کو سنبرن سے بچانے کے لیے ہائی سن پروٹیکشن فیکٹر ایس پی ایف کے ساتھ سن اسکرین پہنیں۔

پاکستان

karachi

Heatwave

weather update