Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے ترین اور علیم خان گروپ کے ارکان کو منانے کیلئے وزراء کو ٹاسک سونپ دیا

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی صورتحال سے بچنے اور اپنے روٹھے ارکان منانے کیلئے حکومت متحرک ہو گئی۔
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2022 02:30pm

لاہور: تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانےکلئے حکومتی رابطوں اور سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے ترین اورعلیم خان گروپ کے ارکان کومنانے کیلئے وزراءکو ٹاسک سونپ دیا۔

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی صورتحال سے بچنے اور اپنے روٹھے ارکان منانے کیلئے حکومت متحرک ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی وزرا ءکو ناراض ارکان سے رابطے اور انہیں منانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

گزشتہ روز بھی وزیردفاع پرویز خٹک اور فواد چوہدری نے ترین گروپ سے رابطہ کرکےحکومت کا ساتھ دینے اورجلدی میں کوئی بھی فیصلہ نہ لینے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب حکومتی منحرف ارکان کخلا ف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

فیصل آباد میں آج وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کی قیادت میں اقبال اسٹیڈیم سے پارٹی منحرف ارکان اسمبلی کخلا ف ریلی بھی نکالی جائے گی۔

lahore

Aleem Khan

no confidence motion

ministers

Tareen group