وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع
پاکستان تحریک انصاف کے ممبران صوبائی اسمبلی کی طرف سے وزیراعظم عمارن خان سے اظہار یکجہتی کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی جبکہ قرارداد میں وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی شاہنواز جدوں،رابستان خان اورسعید آفریدی کی طرف سے قرارداد جمع کرائی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہم وزیراعظم کی قیادت پراعتماد کااظہارکرتے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے اسلامی فوبیاکے خلاف زبردست موقف دنیاکے سامنے رکھا ہے، عمران خان کی ملک کے لئے بھی گراں قدرخدمات ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی آواز اقوام عالم نے سن لی، اس سے پہلے کسی نے اس انداز میں اسلام کی بات نہیں کی۔
تاہم سندھ اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا کہ وزیراعظم نے دوراندیشی سے ملک کوبدحالی اورسیاسی عدم استحکام سے نکالا ہے۔
Comments are closed on this story.