Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہاؤس حملہ: پی ٹی آئی کے دو ارکانِ اسمبلی گرفتار

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس کو حملے کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2022 01:29pm
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

ملک کے دارلحکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کے جرم میں پولیس نے پی ٹی آئی کے دو ارکانِ قومی اسمبلی سمیت متعدد گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس کو حملے کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کے جرم میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکانِ قومی اسمبلی بشمول عطاللہ نیازی اور فہہیم خان شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے 24 کےقریب ارکان قومی اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں کیوں کہ وہ پارلیمنٹ لاجز میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتے اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

Sindh House