Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل

حکمران جماعت کے کارکنان نے سندھ ہاؤس کے دروازے پر لیتیں مار کر دروازہ توڑ دالا اور احاطے میں داخل ہوگئے جبکہ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عطاللہ نیازی بھی موجود ہیں۔
شائع 18 مارچ 2022 06:10pm
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یوتھ ونگ کے کارکنان نے سندھ ہاؤس پر دھاوا کھول کر اندر داخل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت کے کارکنان نے سندھ ہاؤس کے دروازے پر لیتیں مار کر دروازہ توڑ دالا اور احاطے میں داخل ہوگئے جبکہ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عطاللہ نیازی بھی موجود ہیں۔

قبلِ ازیں پی ٹی آئی کارکن نے سندھ ہاؤس کے اندر احتجاج اور نعرے بازی کی، تعینات پولیس نے کارکنان کو روکنے میں ناکام رہی ہے جبکہ وفاقی پولیس کا سندھ ہاؤس پہنچنا بھی فی الحال موثر ثابت نہیں ہوسکا ہے۔

Vote of Confidence

Sindh House