Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

انسان مارس پر کب جا سکیں گے؟ ایلون مسک کی بڑی پیشگوئی

قبل ازیں ایلون مسک مارس کو آبادیاتی بنانے کے لیے اپنے کئی منصوبوں پر بات کرچکے ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام کام منصوبہ بندی کے مطابق طے پاتے ہیں تو ہم 2024 میں سفر کا آغاز کرکے 2025 میں مارس پر قدم رکھ دیں گے۔
شائع 18 مارچ 2022 04:18pm
فوٹو — ٹیک انسائڈر
فوٹو — ٹیک انسائڈر

معروف ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے انسانوں کے مارس پر سفر کرنے سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ایلون مسک سے سوال عرض کیا کہ انسان بلآخر زمین کے پڑوسی سیارے پر کب سفر کرسکیں گے جس کے جواب میں انہوں نے 2029 کا اشارہ دیا ہے۔

قبل ازیں ایلون مسک مارس کو آبادیاتی بنانے کے لیے اپنے کئی منصوبوں پر بات کرچکے ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام کام منصوبہ بندی کے مطابق طے پاتے ہیں تو ہم 2024 میں سفر کا آغاز کرکے 2025 میں مارس پر قدم رکھ دیں گے۔

تاہم مسک کی حالیہ ٹوئٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے منصوبے کو مکمل ہونے کے اوقت میں مزید چار سال کا اضافہ کردیا ہے۔

فوٹو — نیشنل جیوگرافک
فوٹو — نیشنل جیوگرافک

دوسری جانب دو برس قبل ٹیسلا کے بانی نے 10 سال کے دورانیے میں ایک ہزار اسپیس ایکس اسٹار شپ بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا جس کے تحت وہ 2050 تک 10 لاکھ افراد کو مریخ پر بھیجنا چاہتے ہیں۔

ٹویٹر

Elon Musk

SpaceX

Mars