Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر راج لگانا غیر آئینی نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے سندھ ہاؤس کو جانور کی منڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کالا دھندا ہورہا ہے اور بروکری کا استعمال کیا جارہا ہے، سینٹ الیکشن میں بھی منڈیاں لگائی گئی تھی۔
شائع 18 مارچ 2022 02:35pm
فوٹو — بزنس ریکارڈر
فوٹو — بزنس ریکارڈر

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کہتے ہیں صوبے میں 3 بار گورنر راج لگ چکا ہے تو اب کیوں نہیں لگ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سندھ کہتے ہیں کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، کرپشن عروج پر جبکہ زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں، سارے اختیارات وزیر اعظم کے پاس ہیں گورنر راج غیر آئینی نہیں ہوگا سندھ میں تین بار پہلے ہی گورنر راج لگ چکا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے سندھ ہاؤس کو جانور کی منڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کالا دھندا ہورہا ہے اور بروکری کا استعمال کیا جارہا ہے، سینٹ الیکشن میں بھی منڈیاں لگائی گئی تھی۔

Sindh House