Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 183 افراد کورونا وائرس کا شکار، 07 افراد جاں بحق

کورونا سے اب تک 30,326 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,520,817 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔
شائع 18 مارچ 2022 09:51am

اسلام آباد: پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 07 جانیں لے لیں جبکہ مزید 183افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 30,326 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,520,817 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 183 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 817 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 868 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 219 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 02 لاکھ 18ہزار 503، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 910، بلوچستان میں 35 ہزار 454، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 657 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 206 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 07 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 326 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 04 اموات ہوئیں ، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں 02 اور خیبرپختونخوا میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,545 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8091، خیبرپختونخوا میں 6307، اسلام آباد میں 1022، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 16 ہزار 875 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 525 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 788 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 73 ہزار 616 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 28 ہزار 544 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 183 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 065 ہزار 254 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Coronavirus deaths