Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قاتل پتنگ ایک اور جان نگل گئی، وزیراعلیٰ بزدار کا نوٹس

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ڈی ایس پی علامہ اقبال ٹاؤن اور ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن کو معطل کردیا گیا اور دونوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔
شائع 17 مارچ 2022 01:51pm
فوٹو — ٹریبیون
فوٹو — ٹریبیون

لاہور: علامہ اقبال ٹاؤن میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سخت نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ڈی ایس پی علامہ اقبال ٹاؤن اور ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن کو معطل کردیا گیا اور دونوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جس علاقے میں پتنگ بازی کا واقعہ پیش آیا تو متعلقہ پولیس افسر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

lahore

CM Buzdar