Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا ٹیسٹ کی غلط رپورٹ دینے پرشہری کا نجی لیب کے خلاف مقدمہ

شہری کلیم اختر نے لیب کے خلاف 25 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوٰی دائر کردیا۔
شائع 16 مارچ 2022 03:08pm
شہری کا کہنا تھا کہ وہ لیب کی غلط رپورٹ کی وجہ سے دبئی نہیں جاسکا
شہری کا کہنا تھا کہ وہ لیب کی غلط رپورٹ کی وجہ سے دبئی نہیں جاسکا

صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے ایک شہری نے نجی لیبارٹری کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

نجی لیبارٹری کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے والے شہری کا کہنا تھا کہ وہ لیب کی غلط رپورٹ کی وجہ سے دبئی نہیں جاسکا جس وجہ وہ اپنی نوکری سے بھی محروم ہوگیا۔

دریں اثنا شہری کلیم اختر نے لیب کے خلاف 25 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوٰی دائر کیا جبکہ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ’حمید لطیف پیتھالوجی لیب نے ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت قرار دیا جس کی وجہ سے عین وقت پر وہ دبئی جانے والی فلائٹ میں سوار نہیں ہوسکے۔

اس کے علاوہ کلیم اختر کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے دوسری لیب سے ٹیسٹ کروایا تو ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا تھا۔

تاہم شہری نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ اس رپورٹ کی وجہ سے انہیں ذہنی صدمے سے گزرنا پڑا ہے جبکہ وہ دبئی میں اپنی نوکری سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

مزید براں عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد حمید لطیف ہسپتال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

punjab

dubai

COVID19

coronavirus test