Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سے 24 گھنٹے میں مزید 04 اموات، 493 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 04...
شائع 16 مارچ 2022 09:35am

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 04 افراد جان سے گئے جبکہ 493 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,317 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,520,120 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 493 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 120 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 555 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 045 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 18 ہزار 357، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 878، بلوچستان میں 35 ہزار 447، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 648 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 190 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 04 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 317 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے خیبر پختونخوا میں 04 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,540 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8091، خیبرپختونخوا میں 6306، اسلام آباد میں 1021، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 790 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 17 ہزار 512 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 567 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,003 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 72 ہزار 291 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 698 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 493 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 998 ہزار 115افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Coronavirus deaths