Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل کئے جانے کا امکان

لاہور:اسلام آباد میں سیاسی کشیدگی کے باعث پاک آسٹریلیا ون ڈے...
شائع 16 مارچ 2022 09:19am

لاہور:اسلام آباد میں سیاسی کشیدگی کے باعث پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سیاسی ماحول کی وجہ سے جڑواں شہروں میں صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ صورت حال واضح ہونےکے بعد بیک اپ پلان پر عمل کیا جائےگا، بیک پلان تیار ہے ، وائٹ بال سیریز لاہور میں کرائی جا سکتی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ لاہورمیں شیڈولڈ ہے، وائٹ بال سیریز بھی لاہور میں ممکن ہو سکتی ہے۔

یاد رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جانا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو شیڈولڈ ہے۔

اسلام آباد

lahore

Shift

odi series