Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سبی میں بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 10زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
شائع 15 مارچ 2022 01:07pm

کوئٹہ :بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے میں 4افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے ۔

منگل کے روز سبی کی تحصیل سنگان کے علاقے میں دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افرادجاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بلوچستان

quetta

Blast

Sibi