Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فارن فنڈنگ کیس: اکبر ایس بابر کو کارروائی سے الگ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر...
شائع 15 مارچ 2022 12:33pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کو کارروائی سے الگ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے تحریک انصاف پارٹی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے انورمنصورکی علالت کے باعث ایک ہفتے کے التوا کی استدعا کی توچیف الیکشن کمشنر نے حکومت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 7سال سے کیس چل رہا ہے اور کتنا چلانا ہے؟۔

اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل میں تحریک انصاف کی بار بار درخواستیں دائر کرنے پر جرمانے کی استدعا کی۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے بات کرنے کی کوشش کی تو چیف الیکشن کمشنر نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صاحب ایسے نہیں چلے گا، اس طرح کوئی بات نہیں سن سکتے، آپ درخواست دیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی فعال کرنے کی تحریری درخواستیں دے چکا ہوں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ درخواست آج سماعت کیلئے مقرر نہیں متفرق درخواست پرفیصلے کے بعد ہی مرکزی کیس سنیں گے۔

الیکشن کمیشن نے اکبرایس بابرکو کارروائی سے الگ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت17 مارچ تک ملتوی کردی۔

ECP

اسلام آباد

pti foreign funding case

akber s baber

cheif election commisioner

Sikander Sultan Raja