Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر، 24 گھنٹے میں مزید 04 اموات، 473 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد، کراچی، لاہور: ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے...
شائع 15 مارچ 2022 09:40am

اسلام آباد، کراچی، لاہور: ملک میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 04 افراد جاں بحق جبکہ 473 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس نے اب تک 30,313 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,519,627 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید473نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 627 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 297 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 939 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 18ہزار 268، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 859، بلوچستان میں 35 ہزار 442، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 641 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 181 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 04 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 313 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 2 اموات ہوئیں، اس کے علاوہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,540 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8091، خیبرپختونخوا میں 6302، اسلام آباد میں 1021، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 790 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 18ہزار 026 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 560 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 466 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 71 ہزار 288 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 401 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 473 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 963 ہزار 417 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Coronavirus deaths