Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں شاپنگ پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،407دکانیں جل کر راکھ

اہور کے علاقے گلبرگ میں واقع شاپنگ پلازہ میں رات ایک بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو لپیٹ میں لےلیا۔
شائع 14 مارچ 2022 01:33pm

لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع شاپنگ پلازہ میں لگی آگ پر 8گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا جبکہ 407دکانیں جل کر راکھ بن گئیں۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع شاپنگ پلازہ میں رات ایک بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو لپیٹ میں لےلیا، ڈیڑھ بجے کے قریب ریسکیو کو اطلاع ملی۔

ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق عمارت میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے۔

دکاندار کافی برہم ہیں کہتے ہیں کہ آگ لگی نہیں لگوائی گئی،پلازہ مالکان نے آگ لگوائی، بریکر خود بند کرکے گئے تھے، ریسکیو اہلکاروں کو پلازہ انتظامیہ کی بجائے راہگیر نے آتشزدگی کی اطلاع دی۔

دکانداروں کی جانب سے ایک درخواست وزیراعلیٰ اور سی سی پی او کو بھی ارسال کی گئی ہے جبکہ 8گھنٹے بعد آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کیا جارہاہے،آگ بجھانے میں بیس ریسکیو گاڑیوں اور ساٹھ اہلکاروں نے حصہ لیا۔

fire

lahore