Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی مؤخر، ڈاکٹرز نے فوری سفر کرنے سے منع کردیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کی پاکستان...
شائع 14 مارچ 2022 01:08pm

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی مزید مؤخر ہوگئی جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں فوری سفر کرنے سے منع کردیا جبکہ جہانگیر ترین کو طبیعت کی ناسازی کے باعث آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی مزید تاخیر کا شکار ہے، طبیعت بہتر نہ ہونے پر ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو سفر کرنے سے روک دیا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے اور اب جہانگیر ترین مزید 8سے 10دن برطانیہ میں قیام کریں گے، اس کے بعد ڈاکٹرز دوبارہ معائنہ کریں گے۔

ڈاکٹروں کے چیک اپ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ جہانگیر ترین سفر کرسکتے ہیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی۔

london

پاکستان

lahore

Jahangir Tareen