سابق امریکی صدر اوباما کورونا کا شکار
واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق صدر باراک اوباما نے عوام کو اپنے کورونا وائرس کے مثبت آنے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ' میرے گلے میں کچھ دنوں سے خارش ہے، لیکن میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں۔
سابق امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے اور اہلیہ مشیل اوباما نے ویکسین اور بوسٹر ساٹس لگائیں تھیں، جس وجہ سے ان کی اہلیہ کا کورونا منفی آیا ہے۔
سابق امریکی صدر نے یاد دہانی کروائی کہ کورونا کے کیسز کم ہوں یا زیادہ آپ ویکسین لگا لیں۔
علاوہ ازیں امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 60 سالہ سابق امریکی صدر کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ ہوائی میں موسم سرما کی چھٹیاں گذارنے کے بعد واشنگٹن واپس آئے تھے۔
تاہم جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
Comments are closed on this story.