Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اراکین قومی اسمبلی سے رابطے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا۔
شائع 14 مارچ 2022 11:33am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اراکین قومی اسمبلی سے رابطےجاری ہیں، جن سے آج اسلام آباد میں ملاقات ہوگی جبکہ وہ آج میانوالی بھی جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا۔

عثمان بزدار نے آج 15اراکین اسمبلی کو ایوان وزیراعلیٰ مدعو کرلیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے،ملاقات کرنے والوں میں 7خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج میانوالی بھی جائیں گے جہاں سے وہ اسلام آباد پہنچیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کامیاب جلسے پر حافظ آباد کے عوام سے اظہار تشکر دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کامیاب جلسے پر حافظ آباد کے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حافظ آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخی رہا، حافظ آباد کے عوام نے اپنے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ والہانہ محبت اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حافظ آباد جلسے نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں،عوام کے سمندر نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اپوزیشن کے مائنس ہونے کے دن قریب ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی بند گلی میں پھنس چکی ہے، جو اب فیس سیونگ کی کوشش کر رہی ہے، وزیر اعظم نے جارحانہ عوامی سیاست سے مخالفین کو چاروں شانے چت کر دیا ۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

MNA