Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم یوکرین میں روس کیخلاف براہِ راست جنگ نہیں لڑیں گے، امریکی صدر

صدر جوبائیڈن کا بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یوکرین میں امریکی فوجی بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ کا آغاز کرنا ہے، براہ راست تصادم سے بچنے کے لئے امریکی فوجی یوکرین میں نہیں جائیں گے۔
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2022 07:06pm
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز

واشنگٹن: امریکی صدرجو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین میں روس سے براہ راست تصادم کیلئے اپنی فوج نہیں بھیجے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں امریکی فوجی بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ کا آغاز کرنا ہے، براہ راست تصادم سے بچنے کیلئے امریکی فوجی یوکرین میں نہیں جائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نیٹو کا مکمل طاقت کے ساتھ دفاع کریں گے تاہم امریکا یوکرین میں روس سے جنگ نہیں کرے گا، نیٹو اور روس کے مابین تصادم کا مطلب تیسری عالمی جنگ کو جنم دینا ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن اس سے قبل بھی واضح کرچکے ہیں کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعات میں وہ امیریکی فوج کو ملوث نہیں کریں گے تاہم حملے کے بعد امریکا سمیت کئی مغربی ممالک روس پر کئی پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔

USA

ukraine war

world war 3