Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی بلاگر کے قتل کی سازش میں ملوث ملزم کو عمر قید کی سزا

برطانیہ کے فوجداری قانون ایکٹ 1977 کے سیکشن 1(1) کے تحت قتل کی سازش ایک جرم ہے
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2022 05:02pm
فوٹو: ٹوئٹر/ ایم ای ٹی پولیس
فوٹو: ٹوئٹر/ ایم ای ٹی پولیس

ہالینڈ میں مقیم پاکستانی بلاگر احمد وقاص گورایہ کے قتل کی سازش مین ملوث 31 سالہ برطانوی شخص محمد گوہر خان کو کنگسٹن پر تھیمز کی عدالت میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے کہا کہ گوہر خان پیرول کیلئے درخواست دینے کے اہل ہونے سے پہلے 13 سال کی سزا کاٹیں گے جبکہ حراست میں گزارے گئے دن ان کی سزا میں شمار ہوں گے۔

برطانیہ کے فوجداری قانون ایکٹ 1977 کے سیکشن 1(1) کے تحت قتل کی سازش ایک جرم ہے جبکہ اگر قصور وار پایا جاتا ہے، تو مجرموں کو چند سال سے لے کر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

تاہم رواں سال جنوری میں ایک جیوری نے ایک متفقہ فیصلہ واپس کیا، جس میں محمد گوہر خان کو روٹرڈیم میں خود ساختہ جلاوطن بلاگر احمد وقاص گورایہ کو قتل کرنے کی سازش کا قصوروار پایا۔

United Kingdom

uk