Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں 91 فیصد خواتین سرکاری اداروں سے مطمئن

حکام نے کہا کہ سعودی قیادت کے وژن 2030 کے مقررہ اہداف کے مطابق خواتین کی سرپرستی کر رہی ہے۔
شائع 11 مارچ 2022 10:52am
85 فیصد خواتین نے بتایا کہ کہ آئندہ 5 سالوں میں ان کی حیثیت مزید بہتر ہوگی, رپورٹ - فائل فوٹو
85 فیصد خواتین نے بتایا کہ کہ آئندہ 5 سالوں میں ان کی حیثیت مزید بہتر ہوگی, رپورٹ - فائل فوٹو

سعودی عرب میں 91 فیصد خواتین کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی اداروں کی فراہم کردہ روزگار و دیگرسہولیات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

شاہ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز کی جانب سے جاری کردہ جائزے کی رپورٹ میں بتایا کہ مملکت میں 90 فیصد سعودی خواتین کا تاثر یہ ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران بحیثیت خاتون پہلے سے بہتر ہیں۔

اس کے ساتھ ہی 91 فیصد خواتین نے کہا کہ سرکاری ادارے ملک کی تعمیر و ترقی میں خواتین کو حصے لینے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق شاہ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز کے جائزے میں شامل 85 فیصد خواتین نے بتایا کہ کہ آئندہ 5 سالوں میں ان کی حیثیت مزید بہتر ہوگی۔

تاہم قومی مکالمہ مرکز کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ الفوزان نے کہا ہے کہ مملکت کی تعمیر و ترقی میں خواتین کی شراکت میں اضاٖفہ سعودی قیادت کے وژن 2030 کے مقررہ اہداف کے مطابق خواتین کی سرپرستی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی قیادت نے خواتین قدر و قیمت کو تسلیم کیا ہے تاہم انہیں مزید آگے بڑھنے کیلئے حوصلہ دے رہی ہے۔

UAE

qatar

مشرق وسطیٰ

Arab Media

human rights

Shah Salman Bin Abdul Aziz