Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 07 اموات، 723 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 07 افراد...
شائع 11 مارچ 2022 09:44am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 07 افراد جان سے گئے جبکہ 723 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,298 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,517,512 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 723 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 17 ہزار 512 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 268 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 426 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 17 ہزار 857، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 767، بلوچستان میں 35 ہزار 427، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 608 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 159 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید07 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 298 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناسے سب سے زیادہ سندھ میں 04 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 03مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,535 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8089، خیبرپختونخوا میں 6297، اسلام آباد میں 1019، بلوچستان میں 377 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 790 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 17 ہزار 809 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 677 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.82 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 956 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 69 ہزار 405 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 39 ہزار 540 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 723 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 825 ہزار 303 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Coronavirus deaths