پاکستان میں ٹیپ بال کا سب سے بڑا میلہ سجنے کو تیار
رپورٹ: آصف نوید
راولپنڈی: ملک میں ٹیپ بال کرکٹ کا سب سے بڑ ا میلہ مارخور چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل) کا تیسرا ایڈیشن 21 مارچ سے شروع ہو گا۔
ایم سی ایل کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ایوب کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں ہو گی جب کہ ایونٹ میں 4 اوور سیز ٹیمیں سمیت کُل 12 ٹیموں پر مشتمل ہوگا جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
لیگ میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں ملکی اور انٹرنیشنل ٹیپ بال کھلاڑی بھی اپنے جوہر دکھائیں گے، اوررسیز ٹمیوں میں دبئی ولویز ، یوکے ریمز ، پاک قطر ڈریکس اور عشال فالکنز شامل ہیں۔
ایم سی ایل کا فائنل 29 مارچ کو ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، لیگ کے دو کامیاب ایڈیشنز لاہور اور گوجرانوالہ میں منعقد ہوچکے ہیں۔
مارخور چیمپیئن لیگ کے سربراہ سیف اللہ عباسی نے ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد ٹیپ بال کرکٹ کو پسند کرتی ہے اور ایم سی ایل انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ایونٹ ہو گا۔
Comments are closed on this story.