Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میانوالی: نومولود بیٹی کو گولی مار کر قتل کرنے والا شخص گرفتار

پنجاب پولیس نے میانوالی کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی...
شائع 10 مارچ 2022 06:24pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پنجاب پولیس نے میانوالی کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی ایک ہفتہ کی بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم جس کی شناخت شاہ زیب خان کے نام سے ہوئی ہے کو بھکر سے گرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او میانوالی کیس کی تفتیش کی خود نگرانی کریں گے۔

شاہ زیب نے دو سال قبل مشال فاطمہ سے شادی کی تھی، پچھلے ہفتے مشال نے اپنے پہلے بچے (بیٹی) کو جنم دیا،جس کا نام جنت رکھا گیا۔

لیکن شاہ زیب خوش نہیں تھا کیونکہ وہ بیٹا چاہتا تھا۔

اتوار کے روز شاہ زیب نے اپنی نومولود بیٹی کو اپنی بیوی کے بازو سے چھین لیا، پستول نکالا اور نومولود کو گولیاں مار دی۔

اس نے اپنے اہل خانہ کو بھی ہتھیار سے ڈرایا اور انہیں دور رہنے کی ہدایت کی۔

قتل کے بعد شاہ زیب جائے واردات سے فرار ہو گیا۔

سات دن کے بچے کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

punjab

police

Mianwali