Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا

وطن واپس پہنچنے پر جذباتی مناظردیکھنے میں آئے، بہت سے مسافر وطن کی سرزمین پر آبدیدہ ہوگئے۔
شائع 09 مارچ 2022 09:20am

اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کا خصوصی طیارہ یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر پہنچ گیا۔

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر اسلام آباد پہنچ گیا،طیارہ علی الصبح پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا بھیجا گیا تھا۔

پی آئی اے کا طیارہ وزارت خارجہ اور حکومت پاکستان کی ہدایات پر روانہ کیا گیا، پی کے 7788 نے رات 12 بجے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پرلینڈ کیا۔

وطن واپس پہنچنے پر جذباتی مناظردیکھنے میں آئے، بہت سے مسافر وطن کی سرزمین پر آبدیدہ ہوگئے۔

مسافروں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور پی آئی اے پائندہ بعد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، پی آئی اے اور وزارت خارجہ کی حکام بھی ائیرپورٹ پرموجود رہے۔

پاکستان

Russian

اسلام آباد

PIA

Ukraine

Flights