Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے پر تیار

اسلام آباد:حکومت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو ہٹانے پرتیار...
شائع 08 مارچ 2022 12:41pm

اسلام آباد:حکومت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو ہٹانے پرتیار ہوگئی، آپشن تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے وزراء کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دیا گیا۔

وزیردفاع پرویزخٹک کی سربراہی میں 3وزراء نے مسلم لیگ (ق)کے وزراء طارق بشیرچیمہ اور مونس الٰہی سے ملاقات کی، تحریک انصاف نے علیم خان کا نام بطوروزیر اعلیٰ پنجاب پیش کیا ۔

تاہم (ق)لیگ کے دونوں سینئر رہنماؤں نےعلیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عثمان بزدار کوہی وزیراعلیٰ پنجاب رہنے دیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ (ق )لیگ خود وزارت اعلیٰ چاہتی ہے یا پھرعثمان بزدارکوہی رکھنا چاہتی ہے۔

حکومتی وفد (ق)لیگ کے انکارکے بعد آج عمران خان سے ملاقات کرے گا ،سینئرپارٹی قیادت سے موجودہ صورتحال پر مشاورت کی جائے گی اورپنجاب میں ناراض پارٹی رہنماؤں کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پرغور ہوگا۔

Usman Buzdar

cm punjab

اسلام آباد

PMLQ

Aleem Khan