Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے میں 09 اموات، 378نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے...
شائع 08 مارچ 2022 09:10am

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 09 افراد جان سے گئے جبکہ 378 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,281 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,515,392 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 378 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 392 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 353 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 02 ہزار 968 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 17 ہزار 304، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 662، بلوچستان میں 35 ہزار 398، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 582 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 125 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 09 افرادزندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 281 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے سب سے زیادہ پنجاب میں 04 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 03، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ،ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,530 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8085، خیبرپختونخوا میں 6291، اسلام آباد میں 1019، بلوچستان میں 377 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 788 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 29 ہزار 346 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 778 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.29 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 603 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 55 ہزار 765 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 29 ہزار 216 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 378 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 712 ہزار 953 افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Coronavirus deaths