Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور بم دھماکے میں ملوث خودکش حملہ آور اور سہولت کار کی شناخت

پشاور کوچہ رسالدار دھماکے کے خودکش بمبار سے متعلق تحقیقات میں نیا موڑسامنے آگیا ۔
شائع 07 مارچ 2022 03:24pm

پشاور:کوچہ رسالدار بم دھماکے میں ملوث خودکش حملہ آور اور ایک سہولت کار کی شناخت ہوگئی، سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل۔

پشاور کوچہ رسالدار دھماکے کے خودکش بمبار سے متعلق تحقیقات میں نیا موڑسامنے آگیا ۔

خودکش بمبار 2020 میں پشاور میں گھر سے لاپتا ہوا تھا اور ممکنہ طور پر افغانستان گیا تھا،خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ نامی بتائی گئی جو نام بدلتا رہتا تھا۔

تحقیقات کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق عالمی کالعدم تنظیم داعش سے ہے جبکہ مبینہ سہولت کار حسن شاہ کا تعلق جمرود خیبر ضلع سے بتایا جاتا ہے جس کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کرلی گئی۔

سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے جی ایس ایم لوکیٹر کی مدد سے قبالی اضلاع میں کوشش جاری ہے۔

peshawar

Blast