Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہانگیر ترین گروپ کا آج لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھنے کا فیصلہ

لاہور:جہانگیرترین گروپ نے آج لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھنے کا فیصلہ...
شائع 07 مارچ 2022 01:14pm

لاہور:جہانگیرترین گروپ نے آج لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا، اجلاس میں پی ٹی آئی کے مزید ناراض ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیاجائے گا۔

حکومت کخلانف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ترین گروپ بھی سرگرم ہے، ترین گروپ نے اہم مشاورتی اجلاس آج لاہورمیں طلب کرلیا۔

جہانگیر ترین اجلاس میں لندن سے ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے، ترین گروپ پی ٹی آئی کے مزید ناراض ارکان سے رابطوں کا بھی جائزہ لے گا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان ترین گروپ سے ملنے جہانگیرترین کی رہائش گاہ پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان تین روز میں چالیس سےزائد ارکان صوبائی اسمبلی سےملاقات کرچکے ہیں جن میں دس صوبائی وزرا بھی شامل ہیں۔

علیم خان اورجہانگیرترین کا مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق ہوا ہےجبکہ مسلم لیگ نوازکی سینئر قیادت نے بھی علیم خان سے رابطہ کیا ہے۔

lahore

Jahangir Tareen

Aleem Khan