Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ٹیلی فونک رابطے میں قوم کو موجودہ حکومت سے جلد ازجلد نجات دلانے پراتفاق اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پلان کو عملی جامہ پہنانے کے علاوہ ملکی و قومی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2022 05:21pm
نواز شریف اور مولانا فضل ارحمان۔  فوٹو — آج ٹی وی
نواز شریف اور مولانا فضل ارحمان۔ فوٹو — آج ٹی وی

رپورٹ: سیلم شیخ

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پرمشاورت کی اور نمبر گیم پراظہارِ اطمینان کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں قوم کو موجودہ حکومت سے جلد ازجلد نجات دلانے پراتفاق اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پلان کو عملی جامہ پہنانے کے علاوہ ملکی و قومی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

جبکہ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کے قائد کو اپوزیشن کی پیش قدمی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

PDM

Nawaz Sharif