Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ

ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 15 اعشاریہ 23 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
شائع 04 مارچ 2022 08:12pm
فوٹو — ڈان
فوٹو — ڈان

اسلام آباد: ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 15 اعشاریہ 23 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 25روپے95پیسے اضافے کے بعد 279 روپے 55 پیسے ہوگئی ہے جبکہ رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 217 روپے 57 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 2306 روپے سے بڑھ کر 2523روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ گھی کے پیکٹ کی قیمت 16 روپے 71 پیسے، گھی کا کاٹن 38روپے 56 پیسے، مسٹرڈ آئل کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 33 پیسے اور بچوں کے خشک دودھ میں 5 روپے 69 پیسے اضافے کے ساتھ مہنگی کی گئی اشیا میں گرم مصالحہ، دہی، چائے کی پتی، مٹن، اور تازہ دودھ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 37روپے 28 پیسے، فی درجن انڈے 10 روپے 71 پیسے جبکہ لہسن، پیاز، گڑ اور دالوں کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔

مزید براں، چاول، جلانے کی لکڑی اور ماچس سمیت 19 اشیاء کی قیمتیں بھی برقرار رہی ہیں۔

پاکستان

کاروبار

inflation up