Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پاکستان 8 رکنی عالمی ماحولیاتی کابینہ کا رکن منتخب

پاکستان نئے اعزاز کے بعد اقوام عالم کی ماحولیاتی پالیسی سازی کا حصہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان کے مطابق پاکستان کو عالمی پزیرائی ملنا خوش آئند اور بڑی خبر ہے۔
شائع 03 مارچ 2022 08:16pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار دنیا کے ممالک میں سے 8 رکنی عالمی ماحولیاتی گورننس کا رکن منتخب ہوکر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اس انتخابی عمل میں دنیا کے 193 ممالک کے ماحولیاتی وزراء نے حصہ لیا، پاکستان کے ملک امین اسلم دو سال کے عرصے کیلئے اقوام متحدہ ماحولیاتی اسمبلی کے نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ دیگر منتخب نائب صدور کی فہرست میں برطانیہ، برازیل، سلواکیہ، سنیگال اور پرتگال کے وزرا بھی شامل ہیں۔

پاکستان نئے اعزاز کے بعد اقوام عالم کی ماحولیاتی پالیسی سازی کا حصہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان کے مطابق پاکستان کو عالمی پزیرائی ملنا خوش آئند اور بڑی خبر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک بار پھر ماحولیاتی قیادت ملی تھی، اقوام متحدہ کی ماحولیات اسمبلی نے پاکستان سمیت جرمنی اور ایل سلواڈور کو ماحولیات لیڈر ملک قرار دیا تھا۔

ایل سلواڈور کو عشرہ ماحولیات منانے کا خیال پیش کرنے اور جرمنی کو ماحولیات پر زیادہ سرمایہ کاری کرنے کے تحت لیڈر شپ سے نوازہ گیا تھا، جبکہ پاکستان عشرہ ماحولیات میں 10 ارب درختوں پر مشتمل منصوبہ شروع کرنے پر بازی لے گیا ہے۔

پاکستان