Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: 3 افراد کو قتل کروانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

لاہور میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص نے اپنے...
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2022 04:09pm
Screengrab: SAMAA TV
Screengrab: SAMAA TV

لاہور میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص نے اپنے خاندان والوں کو قتل کروانے کیلئے پیشہ ور قاتل کی خدمات حاصل کیں۔

سماء کے مطابق لاہور کے ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے بھائی، بھابی اور اپنی نوزائیدہ بھتیجی کو قتل کرنے کیلئے پیشہ ور قصابوں کی خدمات حاصل کیں۔

تہرے قتل کا واقعہ اتوار کو چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا۔

ایگرکس ٹاؤن میں وکیل امانت علی کے گھر تین افراد کسی بہانے سے گھس گئے، جس کے بعد انہوں نے امانت علی اور اس کی بیوی شبانہ کے ہاتھ پیر باندھ کر تیز دھار چیز سے قتل کر دیا، جبکہ دو ماہ کی ازل کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاندان کے تین افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ علی کے بھائی امین اور اس کے دو بیٹوں رضا اور شہزاد نے بنایا تھا اور یہ کہ قاتل ’’پیشہ ور قصاب‘‘ ہیں۔

امین کا اس کے بھائی امانت کے ساتھ جائیداد کا تنازع تھا۔

پولیس کے مطابق امین کیلئے خاندان کے کسی فرد کو قتل کرنے کا یہ پہلا موقع نہیں تھا، اس نے اپنے والد کو قتل کیا تھا، جس کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ والد کے قتل کا تعلق بھی جائیداد کے تنازع سے تھا۔

امین کو مبینہ طور پر ڈیڑھ ماہ قبل رہا کیا گیا تھا۔

جیل میں اس کی ملاقات ان قاتلوں سے ہوئی جن کو بعد میں اس نے انہیں اپنے بھائی اور اس کے خاندان کو قتل کرنے کا کام دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امین، رضا، شہزاد، ان کے ساتھی بابر سمیت تینوں قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی آر امانت علی کے دوسرے بھائی سلیم نے درج کرائی تھی۔

پولیس کی جانب سے حاصل کردہ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین افراد کو کام سے فارغ ہونے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں ناشتہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پاکستان

lahore

police

Case