Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

فاطمہ جناح روڈ دھماکے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کیاگیا۔
شائع 03 مارچ 2022 09:41am

کوئٹہ: کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ پر ہونے والے دھماکے کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کیاگیا۔

مقدمےمیں دہشت گردی ایکسپلوز ایکٹ قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 24زخمی ہوگئے تھے۔

quetta

FIR

Blast