Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی وزیر خارجہ اور انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

دونوں وزرائے خارجہ نے دنیا کے بدلتے سیاسی منظر نامے میں کی جانے والی امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
شائع 03 مارچ 2022 10:09am
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹیجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی ویب کے مطابق کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں سعودی امریکا تعلقات کو بڑھانے کے طریقہ کار پر بات چیت کی اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور شہزادہ فیصل کے درمیان مشرق وسطیٰ میں علاقائی امن سمیت تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت متعدد امور پر باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے دنیا کے بدلتے سیاسی منظر نامے میں اپنی جانب سے کی جانے والی امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Yamen war

UAE

United States

US Secretary of State

Shah Salman

USA

Ukraine