Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں رنگَا رنگ جشنِ بہاراں کا میلہ سَج گیا

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے شہریوں سے میلے میں شریک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
شائع 02 مارچ 2022 08:01pm
لاہور میں جشنِ بہاراں۔  فوٹو — فائل
لاہور میں جشنِ بہاراں۔ فوٹو — فائل

رپورٹ: عتیق ملک

لاہور: پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) کے فوری بعد لاہور میں جشن بہارا کا میلہ بھی سج گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میلہ لاہور میں واقع جیلانی پارک میں سجایا گیا ہے، جہاں پنجابی ثقافت کے علاوہ دیہاتی کلچر، خوبصورت ملبوسات، ہینڈی کرافٹس، زیورات اورذائقوں سے بھرے مختلف کھانوں کے اسٹالز خواتین و بچوں کی توجہ کا مرکز بن رہےہیں۔

تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے شہریوں سے میلے میں شریک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

lahore

Punjab Govt