Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی نژاد امریکی شہری میئر کا معاون خصوصی منتخب

احسن میئر ایرک ایڈمس کے معاون خصوصی برائے جنوبی ایشیائی اور مسلم کمیونٹٰی منتخب ہوگئے ہیں۔
شائع 02 مارچ 2022 05:20pm
احسن چغتائی  فوٹو —پاکستان صفارت خانہ، نیویارک
احسن چغتائی فوٹو —پاکستان صفارت خانہ، نیویارک

امریکا میں پاکستانی نژاد احسن چغتائی کو نیویارک ریاست نے میئر کا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔

نیو یارک میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ احسن میئر ایرک ایڈمس کے معاون خصوصی برائے جنوبی ایشیائی اور مسلم کمیونٹٰی منتخب ہوگئے ہیں۔

اے پی پی کے مطابق احسن چغتائی ایک تجربہ کار سیاسی و سماجی کارکن ہیں جو تقریباً 20 سال سے شہر میں منتخب عہدیداروں کو تشکیلِ پالیسی میں مدد فراہم کرنے کے علاوہ فلاحی تنظیمی اداروں (این جی او) کو فنڈنگز فراہم کرتے آرہے ہیں۔

Advisor

New York

USA

Pakistani