Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 اموات، 765 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں ...
شائع 02 مارچ 2022 09:27am

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں آج بھی کورونا سے 22 افرادانتقال کرگئے جبکہ 765 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30,218 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,510,986 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 765 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 10ہزار 986 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 635 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 01 ہزار 758 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 02 لاکھ 16ہزار 273، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 442، بلوچستان میں 35 ہزار 352، گلگت بلتستان میں 11ہزار 512 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 014 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 22 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 218 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 14 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ پنجاب میں 04، سندھ میں 03 اور اسلام آباد میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,504 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8073، خیبرپختونخوا میں 6274، اسلام آباد میں 1014، بلوچستان میں 375 اور گلگت بلتستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 788 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 35 ہزار 523 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 981 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.23 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,307 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 45 ہزار 245 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 296 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 765 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 498 ہزار 814 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus test

Coronavirus deaths