Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی...
شائع 02 مارچ 2022 09:18am

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق لنکا شائر نے حسن علی کے ساتھ کاؤنٹی سیزن کے پہلے 6 میچز کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے جس کیلئے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر یکم اپریل کو انگلینڈ پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی لنکا شائر کی جانب سے ڈیبیو میچ 14 اپریل کو کینٹ کاؤنٹی کیخلاف کینٹربیری میں کھیلیں گے جبکہ وہ لنکاشائر کو 19 مئی تک دستیاب ہوں گے۔

انگلش کاؤنٹی کے ساتھ معاہدے کے بعد حسن علی کا کہنا ہے کہ 'مجھے خوشی ہے کہ کیریئر میں پہلی مرتبہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلوں گا'۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ لیجنڈ وسیم اکرم بھی لنکا شائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں تاہم اب میں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا۔

PCB

lahore

pakistan fast bowler

hassan ali

Agreement