Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

چیونگم کو ہضم کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

چیونگم کو نکل لیا جائے تو اس کو ہضم ہونے میں 7 برس لگ جاتے ہیں؟
شائع 28 فروری 2022 05:06pm
فوٹو: بی بی سی
فوٹو: بی بی سی

یہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ چیونگم کو نگل لیا جائے تو اس کو ہضم ہونے میں 7 برس لگ جاتے ہیں یا تو ہضم ہی نہیں ہوتی۔

لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہوتا کیونکہ ہمارا ہاضمہ چیزوں کو ہضم کرنے کے لیے بنا ہوتا ہے۔

لیکن ہمارا ہاضمہ بعض مرتبہ چیزوں کو ہضم نہیں کرپاتا، تو ان چیزوں اسے آنتوں منتقل کر کے فضلے کے ذریعے خارج کردیتا ہے۔

اگر آپ غلطی سے چیونگم نگل لیتے ہیں تو یہ غذائی نالی کے ذریعے چھوٹی آنت تک پہنچ جاتی ہے۔

جس کے بعد آپ کی چھوٹی آنت شکر اور اجزا کو جذب کرلیتی ہے اور ناقابل ہضم حصے کو قولون میں منتقل کردیتی ہے، تو وہاں سے یہ فضلے کے ذریعے خارج ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ چیونگم کو ہضم کرنے میں 7 سال کا وقت درکار نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ عمل 7 دن سے بھی کم وقت میں مکمل ہوجاتا ہے۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ چیونگم نگلنا عادت نقصان دہ ہے، کیونکہ گم کی زیادہ مقدار آنتوں کو بلاک کرسکتی ہے۔

اس کے علاوہ ہر عمر کے بچوں کو اس عادت سے بچنا چاہیے کیونکہ اس سے سانس رک جانے کا بھی خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ بار بار ایسا کرنے سے پیٹ درد، دائمی قبض، گیس، ہیضے اور منہ میں چھالوں جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

پاکستان

health tips

healthcare