Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کہاں گزارنا پسند کرتے ہیں؟

پاکستانیوں نے رمضان المبارک گذارانے کے جس شہر کا انتخاب کیا سروے کے مطابق وہ تیسرا قرار پایا ہے۔
شائع 28 فروری 2022 03:34pm
سروے میں  دوسرے نمبر پر شامل  افراد دبئی میں رمضان المبارک گزارنا گذارنا چاہتے ہیں
سروے میں دوسرے نمبر پر شامل افراد دبئی میں رمضان المبارک گزارنا گذارنا چاہتے ہیں

رمضان المبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے ایک مقدس مہینہ ہے ، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے تمام مسلمان اس ماہ کو کہاں گذارنا پسند کرتے ہیں۔

سعودی نیوز ویب نے بتایا ہے کہ سیاحت کے ایک عالمی ادارے نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک مکہ مکرمہ میں گزارنا پسند کرتے ہیں۔

سعودی ویب نے مزید بتایا کہ ٹریول اینڈ ٹور کی معلومات رکھنے والے ادارے نے دنیا بھر میں مسلمانوں سے سروے کیا تھا۔

تاہم ادارے نے کہا کہ "سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا میں بیشتر مسلمان مکہ مکرمہ میں رمضان گذارانے کو اولین ترجیح دیتے ہیں"۔

ادارے نے مزید بتایا کہ سروے میں دوسرے نمبر پر شامل افراد دبئی میں رمضان المبارک گزارنا گذارنا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ مزید افراد ترکی کے شہر استنبول شہر کو پسند کیا گیا جبکہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اسلام آباد کو پسندیدہ شہر قرار دیا ہے۔

Saudi Arabia

پاکستان

UAE

dubai

Ramzan Transmission

KSA

Ramzan 2022