Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل دنیا کی واحد کرکٹ لیگ جہاں ہر ٹیم چیمپئن بن چکی

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )دنیا کی واحد کرکٹ لیگ ہے جہاں...
شائع 28 فروری 2022 09:22am

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )دنیا کی واحد کرکٹ لیگ ہے جہاں ہر ٹیم ایک ایک بار چیمپئن بن چکی ہے۔

پی ایس ایل سیون میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو 42 رنز سے ہرا کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔

لاہور قلندرز کی جیت کےساتھ پی ایس ایل کو ایک منفرد اعزاز حاصل ہوگیا ہے، پی ایس ایل دنیا بھر میں وہ واحد کرکٹ لیگ بن گئی ہے جہاں ہر ٹیم کے پاس ایک ایک ٹرافی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی وہ واحد ٹیم ہے جس نے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل دو بار اپنے نام کیا ہے۔

2016 میں منعقد ہونے والا پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کیا،پی ایس ایل ٹو میں پشاور زلمی نے جیت کا جھنڈا لہرایا، پی ایس ایل تھری میں ایک بار پھر اسلام آباد یونائیٹڈ نے کامیابی حاصل کی۔

پی ایس ایل کے سیزن 4 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میدان مارا، پی ایس ایل5 میں کراچی کنگز اور پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز چیمپئن رہیں۔

پی ایس ایل سیون میں لاہور قلندرز نے جیت کا سہارا اپنے سر سجا کر شائقین کاسات سال کا انتظار ختم کردیا ۔

lahore

Lahore Qalandars

MS VS LQ

Final

PSL 7